22 ستمبر 2026 - 04:03
وقت آ گیا ہے کہ واشنگٹن خود کو اسرائیل لابی کی زنجیروں سے آزاد کر دے، عراقچی + تصویر

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک ایکس پیغام میں، واشنگٹن کو مشور دیا ہے کہ وہ وقت آگیا ہے کہ واشنگٹن خود کو اسرائیلی لابی کی زنجیروں سے آزاد کر دے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ، ڈاکٹر سید عباس عراقچی نے اسرائیل ہیوم کے مضمون کے ردعمل میں اپنے ایکس پیج پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا:

اسرائیل لابی کو اب اس بات کی کوئی جھجک نہیں کہ وہ ایران کے حوالے سے، امریکی پالیسی میں، اپنے کردار اور اثر و رسوخ کو کھلم کھلا بیان کر دے۔

وقت آ گیا ہے کہ واشنگٹن خود کو اسرائیل لابی کی زنجیروں سے آزاد کر دے، عراقچی + تصویر

میریام ایڈیلسن (Miriam Adelson) کے زیر انتظام جریدے میں، ـ جو اس لابی کا نَرسِنْگا ہے، ـ صاف طور پر کہا گیا ہے کہ امریکی پالیسی کو کچھ اس طرح سے ہونا چاہئے کہ اسرائیل کے خلاف کسی بھی بے احترامی یا حملے [اور تنقید و اعتراض] کے جواب میں امریکہ بھی قیمت ادا کرے!

وہ وقت آ گیا ہے کہ واشنگٹن خود کو اس زنجیر سے آزاد کر دے۔

وقت آ گیا ہے کہ واشنگٹن خود کو اسرائیل لابی کی زنجیروں سے آزاد کر دے، عراقچی + تصویر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha